ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبدری کے عبدالنذیربنے سپریم کورٹ کے جج

موڈبدری کے عبدالنذیربنے سپریم کورٹ کے جج

Mon, 20 Feb 2017 01:17:35    S.O. News Service

منگلورو 19؍فروری ( ایس او نیوز) سپریم کورٹ کے ججس کے طور جن پانچ نئے ججوں کا تقرر ہوا ہے ان میں موڈبدری کے ایک قصبے بیلووئی سے تعلق رکھنے والے عبدالنذیر بھی شامل ہیں۔

جسٹس عبدالنذیرنے جن کی عمر اس وقت 57 سال ہے،موڈبدری کی مہاویرا کالج سے1979میں کامرس میں گریجویشن کے بعد منگلوروکی ایس ڈی ایم کالج سے لاء کیا۔پھر وہ بنگلورو میں پریکٹس کرتے رہے۔سال 2003میں ان کو کرناٹکا ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔اور پھر سال2014میں انہیں پرمننٹ جج کا عہدہ دیا گیا۔تقریباً 14سال تک ہائی کورٹ میں خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس عبدالنذیرنے اپنی ایمانداری اور عدل و انصاف پر مبنی بے لاگ فیصلوں کے لئے عدالتی دنیا میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ 


Share: